تازہ ترین

پنجاب میں اسموگ کی شدت مزید بڑھ گئی، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج پھر پہلا نمبر ہے، صبح سویرے ائیرکوالٹی انڈیکس 717 تھی جو بڑھ کر 1537 ہوگئی ہے جبکہ آلودہ ترین شہروں میں ملتان کا دوسرا اور پشاور کا تیسرا نمبر ہے۔

 محکمہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹے کے دوران 75655 مریض رپورٹ ہوئے، جن میں نزلہ زکام کھانسی کے 68917، سانس کے 4646، امراض قلب کے257، فالج کے 134 اور آنکھوں کی بیماری کے 701 مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی گئی۔تیس روز میں پنجاب میں 2083717 رپورٹ ہوئے۔ پنجاب بھر میں آلودگی اور گردو غبار کے بادل چھائے ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement