ملکی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ اور پنجاب کی دِھی مریم نواز کی آج 51 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز 28 اکتوبر 1973ء کو پیدا ہوئیں، سالگرہ کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو وزیراعظم شہباز شریف سمیت پارٹی رہنماؤں، کارکنوں اور عزیز و اقارب کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات بھیجے گئے ہیں۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مشترکہ ویژن کے لئے آپ کی لگن اور عزم ثمر آور ہے، اللہ کرے یہ سال آپ کیلئے مزید طاقت، کامیابی اور بے شمار برکتیں لائے۔

Leave A Comment

Advertisement