چکن مزید سستا
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 7 روپےکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔مرغی کا گوشت 7 روپے مزید کمی سے فی کلو قیمت468روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے جس کے بعد برائلر کا تھوک ریٹ309 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 323 روپے ہو گیا ہے۔ انڈے مزید ایک روپے مہنگے ہونے سے انڈوں کی فی درجن قیمت 349 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
Leave A Comment