تازہ ترین

لاہور کے شاہدرہ ٹاؤن میں پولیس نے کروڑوں مالیت کی منشیات کی ترسیل ناکام بنا دی۔ پولیس نے کاروائی کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کر لیا منشیات فروشی کا نیٹ ورک شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی گرفت میں آگیا۔ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی میں 330 کلو منشیات برآمدکر لی گئی ہے۔ ملزم عدنان کے قبضہ سے 134 کلو چرس اور 88 کلو افیون ، ملزم ذیشان کے قبضہ سے 10 کلو 800 گرام چرس اور ملزمان ہاشم اور عثمان کے قبضہ سے 9 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی۔ملزمان شہر کے پوش ایریا میں منشیات لا کر تعلیمی اداروں سمیت مختلف مقامات پر فروخت کرتے تھے۔ ملزم عدنان کی نشان دہی پر پورے گروہ کو گرفتار کیا گیا۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ملزمان کے زیر استعمال گاڑی کو بھی پولیس تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement