لاہور کے 3200 صحافیوں کو پلاٹس دینے میں بڑی پیش رفت
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے لاہور کے 3200 صحافیوں کو پلاٹس دینے میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔ وزارت اطلاعات پنجاب اور روڈا نے اراضی کی منتقلی کے ایم او یو پر دستخط کر دیئے۔اس موقع پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 3200 صحافیوں کو پلاٹس ملنے جارہے ہیں۔ آئندہ چندروز میں جنرنلسٹ ہاﺅسنگ سکیم فیز ٹو کا پراسیس مکمل کردیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور کے 3200 صحافیوں کو اپنا گھر فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرنے جارہی ہیں۔ تمام صحافیوں کو میرٹ کی بنیاد پر پلاٹس ملیں گے۔ اس معاملے میں کسی کی سفارش قابل قبول نہیں ہوگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایف بلاک کا مسئلہ بھی حل کردیا گیا ہے۔
Leave A Comment