تازہ ترین

سابق وزیراعظم اور حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ مریم نواز نے مجھ سے پی آئی اے خریدنے کےلیے مشورہ کیا ہے۔امریکا میں میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ مریم نواز نے مجھ سے مشورہ کیا کہ پی آئی اے کو خرید لیں اور ایک برینڈ نیو ایئرلائن اسٹیبلش کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نے مجھ سے کہا پاکستان کو برینڈ نیو ایئرلائن ایئر پنجاب کا نام دے دیتے ہیں، میں نے انہیں پی آئی اے خریدنے سے متعلق مزید مشاورت کے لیے کہا ہے۔نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ نئی ایئر لائن قائم کرلیں، ایئر پنجاب کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ سے ڈائریکٹ نیو یارک جائے، جو لندن، ٹوکیو، ہانگ کانگ اور دنیا کے دیگر حصوں میں بھی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے ایئرلائن سے متعلق غور و خوض ہو رہا ہے، مجھے بھی دکھ ہے ہمارے اندر وہ لوگ موجود ہیں جنہوں نے پی آئی اے کو تباہ و برباد کیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایک شخص جو بانی پی ٹی آئی کے دور میں وزیر تھا چھپ کر بیٹھا ہے، اس شخص نے کہا تھا پی آئی اے پائلٹس کے پاس لائسنس جعلی ہیں، اوّل تو تھے نہیں اگر تھے بھی تو کیا یہ بات عوام سطح پر کہنے والی تھی۔

 

Leave A Comment

Advertisement