پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی پر فوری طور پر پابندی لگانے کی قرارداد جمع کروا دی گئی۔ قرارداد ن لیگ کے رکن اسمبلی رانا محمد فیاض نے جمع کروائی، جس میں کہا گیا ہے کہ 24 نومبر کا حملہ بھی قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی اس جماعت کو اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں دی تھی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ انتشاری ٹولے نے اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں کو بھی ماننے سے انکار کر کے یہ ثابت کر دیا کہ یہ جماعت کسی بھی ادارے کی عزت نہیں کرتی ہے، یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ 24 نومبر کے ذمہ داروں اور منصوبہ سازوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔پنجاب اسمبلی میں جمع قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس انتشاری ٹولے کو جو کہ ایک سیاسی جماعت ہونے کا دعویٰ کرتا ہے پر فی الفور پابندی عائد کی جائے تاکہ آئندہ کوئی فرد یا گروہ ایسی گھناؤنی سازش سوچنے سے بھی گریز کرے۔

Leave A Comment

Advertisement