خراب انجن و دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ
پنجاب میں آلودگی کا باعث بننے والی خراب انجن اور دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے روٹ پرمٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے محکمہ ٹرانسپورٹ اور پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ خراب انجن اور مقدار سے زائد دھوئیں والی گاڑیوں کو سڑکوں پہ نہ چلنے دیا جائے۔محکمہ ماحولیات کی جانب سے دھوئیں، دھول اور مٹی کے خاتمہ کیلئے جمعہ اور اتوار کو ٹرکوں بسوں اور بھاری گاڑیوں کے لاہور میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی، اینٹی سموگ مہم کے تحت لودھراں، اوکاڑہ، وہاڑی اور سرگودھا میں چھ بھٹے بھی مسمار کردیئے گئے جبکہ 3 صنعتی یونٹس، ایک سٹیل رولنگ مل،ایک ٹیکسٹائل یونٹ اور ایک چاول مل بھی سیل کردی گئی۔
Leave A Comment