تازہ ترین

اسلامپورہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے  رکشہ سوار 3 افراد کو قتل کر دیا۔ رکشہ سوار 5 لوگ سیشن کورٹ پیشی پر جارہے تھے،موٹرسائیکل سوار 4 ملزمان نے سگیاں کے قریب فائرنگ کی۔فائرنگ سے باپ صفدر اسکا بیٹا 30 سالہ یاسر  اور ناصر نامی شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ مقتولین اور مخالفین میں دشمنی چل رہی تھی۔

Leave A Comment

Advertisement