تازہ ترین

لاہور اور کراچی کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہوگیا، لاہور دنیا کا دوسرا اور کراچی پانچواں آلودہ ترین شہر بن گیا۔صبح سویرے لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس280 جبکہ کراچی کا 203 ریکارڈ کیا گیا یے۔پنجاب کے مختلف علاقے شدید دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں، ملتان پاکستان کا سب سے آلودہ ترین شہر ہے، اب سے کچھ دیر پہلے ملتان کا ایئر کوالٹی انڈیکس 406 ریکارڈ کیا گیا۔ 

دوسری جانب پنجاب کے بعض شہروں میں اسموگ میں کمی آئی ہے جس کے بعد حکومت پنجاب نے لاہور اور ملتان ڈویژن کے سوا تمام اضلاع میں آج سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکول پونے 9 بجے سے پہلے نہیں کھلیں گے، پنجاب میں ہوٹل اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو رات 10 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement