لاہور پولیس کا کریک ڈاؤن شروع، 107 پی ٹی آئی کارکن گرفتار
24 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کی کال پر پولیس متحرک ہو گئی، لاہور پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران 107 پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کریک ڈاؤن جاری ہے اور مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی، پی ٹی آئی کے بیشتر سرگرم کارکن اور رہنما روپوش ہوگئے۔پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 9 مئی کے بعد مختلف واقعات میں 65 ایف آئی آرز درج ہیں، ان مقدمات میں 1909 پی ٹی آئی کارکن اور رہنما پولیس کو مطلوب ہیں، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
Leave A Comment