تازہ ترین

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے لودھراں میں ایک معروف ریسٹورنٹ اور پاپڑ یونٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ڈائریکٹر آپریشنز کی نگرانی میں پاپڑ یونٹ اور معروف ریسٹورنٹ پر کارروائی کی گئی کارروائی کے دوران ریسٹورنٹ پر 1 لاکھ 50 ہزار جبکہ پاپڑ یونٹ پر 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور یہ کارروائیاں ستلج ٹول پلازہ بہاولپور روڈ لودھراں میں کی گئیں۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ایکسپائرڈ بریڈ رکھنے،گھی میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر ریسٹورنٹ پر1 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ تیار پاپڑوں پر لیبلنگ نہ کرنے پر پاپڑ یونٹ کو 1 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی  کا کہنا ہے کہ خوراک کی تیاری میں غفلت برتنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، صحت دشمن عناصر کے خلاف یکے بعد دیگرے کارروائیاں جاری ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement