سرگودھا میں تیز رفتار بس الٹنے سے 2 مسافر جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ فیصل آباد روڈ پر تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، حادثے میں 14 مسافر زخمی بھی ہوئے، مسافر بس فیصل آباد سے بنوں جارہی تھی،مٹھہ معصوم کے پاس حادثے کا شکار ہوگئی۔اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے مسافروں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement