نواب ٹاؤن سے اغواء کیے گئے ڈاکٹر محمد احسن کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، ڈاکٹر احسن کو چند دن پہلے 2 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغواء کیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم  نے بتایا کہ ملزمان نے اس واردات کے لیے کار کا استعمال کیا اور ڈاکٹر کی رہائی کے بدلے 2 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔ عمران کشور نے مزید کہا کہ اس واقعے میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈاکٹر احسن نے بتایا کہ انہیں گھر سے اسپتال جاتے ہوئے چار افراد نے اغواء کیا، اور راستے میں کار تبدیل کرنے کے بعد ان کے ہاتھ اور آنکھوں پر پٹی باندھ دی گئی تھی۔

Leave A Comment

Advertisement