تازہ ترین

شدید دھند کے باعث اسلام آباد سے کوٹ مومن تک  موٹر وے بند کردی گئی۔موٹر وے پولیس کے مطابق  موٹروے M2 اسلام آباد سے کوٹ مومن تک، لاہور کی جانب جانے والی ٹریفک کے لیے شدید دھند کے باعث بند کر دی گئی ہے۔ 

 پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ14 سے 16 نومبر تک لاہور ، راولپنڈی ، مری ، اٹک ، چکوال، تلہ گنگ ، جہلم ، فیصل آباد، گوجرانوالا،  میانوالی، خوشاب  اور  سرگودھا میں بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بیشتر پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔اس کے علاوہ چترال ، دیر، سوات، بٹگرام ،مانسہرہ اور ایبٹ آباد ، کوہستان، مالاکنڈ ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر ،اورکزئی ، کرم ، مردان ، صوابی ، نوشہرہ،پ شاور،کوہاٹ، بنوں اورلکی مروت میں بارش ہو سکتی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement