لاہور، فائرنگ سے ڈولفن اہلکار جاں بحق
مانگا منڈی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار محمد عظیم جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ڈولفن اہلکار مانگا منڈی میں اپنے بھائی کی دکان پر تھا جہاں اس کا کسی سے جھگڑا ہوا۔ اس موقع پر نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار محمد عظیم موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔عظیم کے زخمی بھائی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فائرنگ کرنے والا شخص موقع سے فرار ہوگیا۔
Leave A Comment