تازہ ترین

پنجاب حکومت نے سموگ کے خاتمے کے لیے موٹر سائیکل سواروں کو بڑی خوشخبری سنادی۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے تمام موٹر سائیکلوں کو الیکٹرک موٹر سائیکلوں میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آدھا خرچہ حکومت برداشت کرے گی،پرانی پیٹرول بائیک کو الیکٹرک بائیک میں تبدیل کرنے کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ تیار کی جانیوالی بائیک کی یو ای ٹی انجینئرنگ  ڈیپارٹمنٹ سے ٹیسٹنگ کروائی جا رہی ہے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب کی رجسٹرڈ آدھی بائیکس بھی الیکٹرک پر منتقل کر لی گئیں تو آلودگی کی شرح میں کمی ہوگی۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق اکتوبر سے جنوری تک پیٹرول بائیکس کو بیٹری پر چلوایا جائیگا، منتقلی پر آنے والے اخراجات کا آدھا حصہ محکمہ ٹرانسپورٹ ادا کریگا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ حکام کے مطابق ورلڈ بنک کے ساتھ پنجاب کلین ایئر پروگرام پر ورکنگ جاری ہے جس میں اس منصوبے کے لیے بھی فنڈنگ رکھی گئی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement