پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 128 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس کے ایک مریض کا انتقال ہو گیا ہے۔محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی سے 112، اٹک اور پاکپتن سے 3، 3 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔لاہور اور شیخوپورہ سے 2، 2، گوجرانوالا، چکوال، میانوالی، چنیوٹ، حافظ آباد اور لیہ سے 1، 1 ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ڈینگی بخار سے متاثرہ 1 مریض چل بسا، جس کا تعلق راولپنڈی سے تھا۔مذکورہ مریض کے انتقال کے بعد رواں سال رواں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہو گئی۔

یاد رہے کہ اس حوالے سے محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ مستقبل کے موسمیاتی جائزے کی بنیاد پر امید ہے کہ نومبر میں ڈینگی کے کیسز میں کمی آئے گی، موسمیاتی صورتِ حال ڈینگی کی افزائش کے لیے اب بھی سازگار ہے۔محکمۂ موسمیات نے زور دیا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈر پاکستان میں جاری ڈینگی کیسز کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔

 

Leave A Comment

Advertisement