لاہور: پولیس کی گاڑیاں جلانے کا مقدمہ، پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پولیس اسٹیشن کو جلانے، مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگانے کے 4 مقدمات کا جیل ٹرائل ہوا۔عدالت نے مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں پر فرد جرم عائد کردی۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری، محمود الرشید سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔عدالت نے 2 دسمبر کو ملزمان کے خلاف گواہوں کو شہادت کیلئے طلب کرلیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے چاروں مقدمات میں سماعت 28 نومبر تک ملتوی کر دی۔
Leave A Comment