تازہ ترین

کنزیومر پروٹیکشن کورٹ جنوبی نے خشک میوے کی جگہ نقلی پتی اور مٹی نکلنے پر پاکستان پوسٹ کے ملازمین پر جرمانہ عائد کر دیا۔متاثرہ شہری کے وکیل کے مطابق عدالت نے پوسٹ آفس کے 3 ملازمین پر فی کس 95، 95 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ شہری نے مانسہرہ سے 10 کلوخشک میوے منگوائے تھے، پارسل آیا تو وزن 8 کلو تھا اور اس میں بھی مٹی اور پتی تھی۔ محکمے کو شکایت کی تو انہوں نے ملازمین پر فی کس صرف 333 روپے جرمانہ کر دیا۔ ہم نے کنزیومر پروٹیکشن کورٹ سے رجوع کیا جس نے ہمارے حق میں فیصلہ کیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement