شاعرمشرق علامہ محمد اقبالؒ کا 147 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے
شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا 147 واں یومِ ولادت آج منایا جا رہا ہے۔حکیم الامت کا لقب پانے والے علامہ اقبالؒ نے نوجوانوں میں خودی کا جذبہ پیدا کیا، قوم کو بیداری کا سبق دیا، علامہ اقبالؒ نے الگ وطن کا خاکہ پیش کیا، آپ کی تعلیمات اور قائد اعظمؒ کی ان تھک کوششوں سے پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔زندگی کا شاید ہی کوئی ایسا شعبہ ہو جسے علامہ اقبالؒ نے متاثر نہ کیا ہوا، ایک عظیم شاعر اور مفکر کے طور پر قوم ہمیشہ آپ کی احسان مند رہے گی۔
Leave A Comment