تازہ ترین

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور  نے تھانہ مناواں کے مقدمے میں علی امین گنڈا پور کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔کاہنہ جلسے کے لیے آتے ہوئے گاڑیوں کے شیشے توڑنے پر پولیس نے علی امین کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ستمبر میں علی امین گنڈا پور کے خلاف لاہور کے تھانہ مناواں میں مقدمہ درج کیا گیا  تھا جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، اقدام قتل سمیت 13 دفعات لگائی گئی تھیں۔

Leave A Comment

Advertisement