تازہ ترین
Latest

ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کیلئے 41 اینٹی سموگ سکواڈ تشکیل دے دیئے جو مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کریں گے۔

لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر دھواں چھوڑنے والی ہیوی ٹریفک اور موٹرسائیکلوں کےخلاف بڑے کریک ڈاؤن کی تیاری کرتے ہوئے سی ٹی او لاہور نے 41 ایمرجنسی اینٹی سموگ اسکواڈز تشکیل دے دئیے ۔ چیف ٹریفک افیسر عمارہ اطہر کے مطابق شہر میں 12 جگہوں پر ناکے بھی قائم کئے جائیں گے ۔سی ٹی او کے مطابق اینٹی سموگ اسکواڈز صرف اور صرف دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف کارروائی کریں گے اور اینٹی سموگ اسکواڈز کے ساتھ ایک ایک بڑا ٹرک بھی ہوگا، سی ٹی او لاہور کے مطابق دھواں چھوڑنے والی موٹرسائیکلوں کو ٹرک میں لوڈ کرکے قریبی تھانوں میں بند کروایا جائے گا اور بیان حلفی اور کاغذات بھی لئے جائیں گے،درستگی تک موٹرسائیکل نہیں چھوڑی جائے گی، عمارہ اطہر کے مطابق تینوں شفٹوں میں اکتالیس، اکتالیس ٹیمیں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کےخلاف کارروائی کریں گے،

Leave A Comment

Advertisement