سموگ؛ پنجاب بھر میں 15 نومبر کو "نماز استسقاء" ادا کی جائے گی
پنجاب بھر میں 15 نومبر کو "نماز استسقاء" ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ اوقاف کی جانب سے جمعے کو صوبہ بھر میں " نماز ِ استسقاء" کا اہتمام کیا جائے گا۔نماز استسقاء اجتماعی توبہ استغفار اور بارانِ رحمت کی طلب کا ذریعہ ہے۔محکمہ اوقاف کا کہنا ہے کہ صوبے میں اس وقت بارش کی اشد ضرورت ہے جس سے سموگ کے اثرات کم ہوں گے، خطّے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز درپیش ہیں۔لاہور سمیت پنجاب بھر کو کئی روز سے شدید دُھند اور سموگ نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے۔ سموگ سے نظام زندگی متاثر ہے اور فضائی معیار انتہائی مضر صحت ہوچکا ہے۔
Leave A Comment