3 سالہ بچی کا فضائی آلودگی پر قابو نہ پانے کیخلاف عدالت سے رجوع
3 سال کی بچی نے فضائی آلودگی پر قابو نہ پانے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔امل سکھیرا نے بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔جسٹس جواد حسن نے سیکریٹری ماحولیات اور دیگر کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔درخواست میں موٌقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار اپنے دوستوں، کلاس فیلوز اور آئندہ نسل کی بہتری کے لیے درخواست دائر کر رہی ہے، کمسن بچے اور بزرگ فضائی آلودگی سے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔امل سکھیرا نے درخواست میں کہا ہے کہ پنجاب کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، آرٹیکل 99 اے کے تحت حکومت شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول دینے کی پابند ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب حکومت کو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔
Leave A Comment