تازہ ترین

وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ میرا کام پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو ٹھیک کرنا نہیں بلکہ اسے فروخت کرنا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل میرے آنے سے 6 ماہ قبل شروع ہو چکا تھا، جو عمل پہلے شروع ہوچکا تھا میں آکر اس میں کوئی تبدیلی نہیں کرسکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ میر ی ذمہ داری پی آئی اے کو ٹھیک کرنا نہیں بلکہ اسے فروخت کرنا ہے، میرے پاس قومی ایئرلائن کی نجکاری کرنے کے فریم ورک میں تبدیلی کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔علیم خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا فریم ورک پہلے بن چکا تھا جس میں 600 ارب روپے ہولڈ کو میں پارک کیا جاچکا تھا اور اسی کے ساتھ اس کی نجکاری کا عمل شروع ہوچکا تھا۔وفاقی وزیر نجکاری نے کہا کہ میرے پاس نجکاری کا جو طے کردہ طریقہ کار ہے اس کے تحت ہی میں نجکاری کا عمل سر انجام دے سکتا ہوں۔

Leave A Comment

Advertisement