تازہ ترین

ڈی آئی جی عمران کشور کی ہدایت پر آرگنائزڈکرائم یونٹ  نے  جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ۔  3 رکنی ڈکیت ونقب زن گینگ گرفتار کرلیا ۔
ڈی ایس پی چوہنگ کے مطابق ملزمان کا سرغنہ دانش مسیح عرف دانو،ارشد علی اورعدنان گرفتار کرلیے ۔ ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی،موبائل فونزاورناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ  نکلے جنہوں نے ڈکیتی اور نقب زنی کی درجنوں وارداتوں کا انکشاف  کیا ابھی مزید تفتیش جاری ہے ۔ ملزمان شارع عام اور پوش علاقہ میں گن پوائنٹ پر واردات کرکے فرار ہو جاتے ،ملزمان کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور پبلک ریلیشن شپ کی مددسےگرفتار کیا گیا۔


ایس پی ساوتھ کے مطابق ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آرگنائزڈکرائم یونٹ کی کارروائیاں جاری رہیں گی،ڈی آئی جی عمران کشور کی طرف سے ڈی ایس پی فاروق اصغر اعوان اوران کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیے گئے ۔

Leave A Comment

Advertisement