اے این ایف کی کارروائیاں، 127 کلوگرام منشیات برآمد، 3 ملزمان گرفتار
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے چھ مختلف کارروائیوں میں میں127 کلوگرام منشیات برآمد کرلی جبکہ 3ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق یہ کارروائیاں اسلام آباد ، سیالکوٹ، پشاور، مستونگ اور کچلاک میں کی گئیں ، کارروائی میں 68 کلو452گرام ہیروئن،8 کلو 142گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ کارروائی میں 50 کلو 7گرام چرس ،52 گرام افیون برآمد کی گئی جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔
Leave A Comment