تازہ ترین
Latest

عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں شاہ محمود قریشی،عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کیخلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی گئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کی۔عدالت نے جیل ٹرائل کے دوران  شاہ محمود قریشی اورعمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کیلئے 2 دسمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔ عدالت نے آئندہ سماعت تمام ملزمان کو فرد جرم کیلئے طلب کر لیا، عمر سرفراز چیمہ کو کوٹ لکھپت جیل میں پیش نہیں کیا جا سکا۔

Leave A Comment

Advertisement