مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب
شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے 147 ویں یومِ ولادت کے موقع پر مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔پاکستان نیوی کے کمانڈر سینٹرل پنجاب ریئر ایڈمرل اظہر محمود تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔اس موقع پر پاک بحریہ کے دستے نے مزارِ اقبال پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھال لیے۔
علامہ اقبال کے یومِ ولادت پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے 147 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر ان کی جائے پیدائش اقبال منزل کو خوب سجایا گیا ہے۔
Leave A Comment