تازہ ترین

پنجاب حکومت نے نومبرسے جنوری تک شادیوں پر پابندی کی تجویز پیش کردی ہے۔حکومت نے سموگ کے تدارک کے لیے پالیسی لاہور ہائیکورٹ میں پیش کی ہے۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ حکومت نے لانگ ٹرم پلان بنا لیا ہے، اگلے سال لوگوں کوکہیں گے کہ شادیاں اکتوبرمیں کرلیں، نومبر،دسمبر،جنوری میں نہ کریں۔عدالت نےریمارکس میں کہا کہ حکومت چاہے تو ون ڈش کے ساتھ یہ پابندی بھی عائد کی جاسکتی ہے کہ شادیوں پر تین کے بجائے صرف ایک فنکشن ہوسکے۔

دوسری جانب سموگ نے پنجاب بھر میں امراض میں اضافہ کردیا ہے، چوبیس گھنٹے کے دوران 68412 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ڈائریکٹر ایمرجنسی گنگارام اسپتال کے مطابق سموگ کے باعث سانس،آنکھوں اور نزلہ زکام کھانسی کے مریض بڑھ گئے رہے ہیں۔صوبے بھر سے کھانسی نزلہ زکام کے 61918، دمے کے 4250، امراض قلب کے 1627، فالج کے 210 اورآنکھوں کے 407 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔پنجاب بھرمیں سموگ کے باعث 7 روز میں 513457 جبکہ ایک ماہ کےدوران 2039425 کیسز رپورٹ ہوئے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور باہر نکلتے وقت ماسک ضرورپہنیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement