سرکاری نرخنامے میں مرغی کا گوشت مزید 7 روپے کلو سستا ہو گیا، انڈوں کی قیمت مزید بڑھ گئی۔ مرغی کا گوشت 7 روپے فی کلو سستا ہونے کے بعد 504 روپے کلو ہو گیا، گزشتہ روز گوشت کی قیمت 511 روپے کلو تھی۔زندہ برائلر کی قیمت میں پانچ روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد تھوک ریٹ 334 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 348 روپے کا ہو گیا ہے۔

فارمی انڈوں کی قیمت نومبر میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، فی درجن قیمت میں مزید دو روپے کا اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 341 روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement