لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں علاج کرانے آیا تین سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا، ہسپتال انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔چلڈرن ہسپتال کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والا بچہ باسم والدین کی اکلوتی اولاد تھا، باسم کے والدین چیک اپ کے لئے اسے ہسپتال لیکر آئے تھے، بچہ ایڈمن آفس کے ساتھ واقع پارک میں کھیلتا ہوا مین ہول میں جاگرا۔باسم کے والدین قصور کے علاقہ چونیاں کے رہائشی ہیں، پولیس نے بچے کے والد کی درخواست پر قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔

دوسری جانب چلڈرن ہسپتال انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات کیلئے تین رکنی انکوائری کمیٹی بنا دی، کمیٹی میں ڈاکٹر عابد، ڈاکٹر عائشہ اور اے ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر ابوذر شامل ہیں۔اے ایم ایس چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر ابوذر نے کہا ہے کہ چلڈرن ہسپتال کے مین ہول کی ڈرینج کی صفائی کا عمل جاری تھا، والدین کی غفلت کی وجہ سے بچہ مین ہول میں گرا، ہم نے لکھ کر لگایا ہے کہ مین ہول کی صفائی کا عمل جاری ہے۔

Leave A Comment

Advertisement