تازہ ترین
Latest

موسم سرما کی آمد کے باعث پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سول و سیشن عدالت میں پیر سے جمعرات تک صبح 9 سے شام 4 بجے تک مقدمات کی سماعت ہوگی، پیر سے جمعرات تک دوپہر ایک سے ڈیڑھ بجے تک نماز و کھانے کا وقفہ ہوگا۔ سول سیشن عدالتوں میں جمعہ کے روز صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک مقدمات کی سماعت ہوگی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں نئے عدالتی اوقات کار کا اطلاق آج سے ہوگیا۔

Leave A Comment

Advertisement