انسولین اب ہر کسی کو نہیں ملے گی، نئی سخت پابندیاں عائد
محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر نےانسولین کی فراہمی بارے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے۔تمام ہسپتالوں کے سربراہان کو نئے ایس او پیز پرعمل درآمد کے احکامات دے دیے گئے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت ہی رجسٹرڈ ذیابطیس کے مریض انسولین حاصل کر سکیں گے۔مریض کیلئے کلینک پراصل شناختی کارڈ ، موبائل نمبر، تشخیصی ٹیسٹ اور ڈاکٹر کا نسخہ فراہم کرنا لازمی ہو گا۔علاوہ ازیں ایک مریض کو صرف ایک ہی انسولین کی سچی فراہم کی جائے گی ، معذور ذیابطیس مریض کا خونی رشتہ دار ہی انسولین حاصل کر سکے گا۔ترجمان محکمہ ہیلتھ کا کہنا ہے کہ نئے ایس او پیز انسولین کی تقسیم میں شفافیت لانے کے لیے لاگو کیے گئے ہیں.
Leave A Comment