وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 20واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب میں ہارس اینڈ کیٹل شو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ کابینہ نے ڈیڑھ ارب روپے کی منظوری دے دی -صوبائی کابینہ کےاجلاس میں -پنجاب بھر میں بلدیاتی اداروں کی کارکردگی میں بہتری کے لیے جدید ترین مشینری فراہم کرنے کی منظوری دی گئی-اجلاس نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم اورپنجاب لوکل گورنمنٹ ورکس رولز میں ترمیم کی منظوری بھی دی

Leave A Comment

Advertisement