مرغی کا گوشت مزید سستا ، گوشت کی فی کلو قیمت میں 14 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو کمی ہونے سے مرغی کا گو شت 526 روپے کلو ہو گیا ہے جبکہ گزشتہ روز مرغی کاگوشت 540 روپے کلوتھا۔سرکاری نرخنامے میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 10 روپے کی کمی ہوئی ہے جس بعد برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 349 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 363 روپے کلو ہو گیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement