لاہور: دوستوں نے 20 سالہ نوجوان کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
لاہور کے علاقے شاد باغ میں دوستوں نے 20 سالہ نوجوان کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔شاد باغ پولیس نے زخمی فہد کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق فہد اے سی ورکشاپ پر کام کرتا تھا، مزاق پر معمولی لڑائی جھگڑے کی وجہ سے لڑکوں نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔گرفتار ملزمان نے بروقت واقعے کے بارے میں پولیس کو اطلاع نہ دی اور وقوعہ چھپائے رکھا۔پولیس نے ورکشاپ کے مالک سمیت 4 ملزمان نصراللہ، شہزاد، نواز اور وحید کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔واقعہ میں ملوث دیگر فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں۔
Leave A Comment