تازہ ترین

پنجاب نے ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے مصنوعی بارش کی مقامی ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور گوجر خان میں 'کلاوڈ سیڈنگ' کے نتیجے میں جہلم اور گوجر خان میں بارش ہوئی، جس کی محکمہ موسمیات نے تصدیق کر دی ہے۔ماہرین کے مطابق دوپہر دو بجے 'کلاوڈ سیڈنگ' کی گئی، جس کے چند گھنٹوں بعد بارش کا آغاز ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مصنوعی بارش کے اثرات لاہور تک پہنچنے کا بھی قوی امکان ہے، جس سے شہر میں سموگ کی شدت میں کمی آئے گی۔

Leave A Comment

Advertisement