پنجاب : سموگ پابندیوں میں مزید نرمی
پنجاب حکومت نے سموگ پابندیوں میں مزید نرمی کردی، ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے سموگ پابندیوں میں مزید نرمی کے بعد لاہور سمیت 4 اضلاع میں تعمیراتی کام کی اجازت دے دی گئی، زگ زیگ ٹیکنالوجی پر بھٹے بھی کام کرسکیں گے۔سموگ پابندیوں میں مزید نرمی کے بعد سرکاری و نجی دفاتر کو 100 فیصد عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت بھی مل گئی۔
اس حوالے سے ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق فیصلے کا اطلاق لاہور، گوجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد پر ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہیوی ٹریفک پیر سے جمعرات تک اضلاع میں داخل ہوسکے گی، جمعہ سے اتوار تک ہیوی ٹریفک کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ برقرار ہے، ریسٹورنٹس کا ان ڈور، آوٹ ڈور ڈائننگ 10 بجے تک ہوگا، ہوڈ سسٹم نصب کیے بغیر باربی کیو کی اجازت نہیں ہوگی۔
Leave A Comment