لاہور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زیر زیر حراست ملزم مارا گیا۔ سی آئی اے ماڈل ٹاؤن نشتر کالونی میں ملزم دانش مسیح عرف نوید کو برآمدگی زیورات کے لئے دیو کلاں لائی جہاں ملزم کے چار ساتھی دو موٹرسائیکلوں پر آئے انہوں نے اپنے ساتھی کو چھڑانے کے لئے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔پولیس پارٹی نے زمین پر لیٹ کر اپنی جان بچائی جبکہ ملزم دانش مسیح اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کیا جارہاتھا لیکن راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Leave A Comment

Advertisement