لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں جج ارشد جاوید نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنایا۔عدالت نے تھانہ گلبرگ اور دیگر مقدمات میں ورانٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔عدالت نے مراد سعید، میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، فرحت عباس، واثق قیوم، زبیر نیازی اور حامد رضا گیلانی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

عدالت نے 7 نومبر تک ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement