وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسان کارڈ کا اجرا کردیا اور کاشت کاروں میں کسان کارڈ تقسیم کردیے اور کہا ہے کہ ہم ایسی پالیسی بنانے رہے ہیں کہ کسان کو فائدہ پہنچے اور درمیان سے آڑھتی کا کردار ختم ہوجائے۔یہ بات انہوں نے حافظ آباد میں کسان کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ساتھ صوبائی وزرا، رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب اور دیگر بھی موجود تھے۔اپنے خطاب میں انہوں ںے کہا کہ یہ کارڈ نواز شریف کو تقسیم کرنے تھے وہ کسی کام سے باہر ملک گئے ہیں اس لیے ان کی جگہ اب میں یہ کارڈ تقسیم کررہی ہوں، انہوں نے کہا کہ جب ہم نے گندم نہیں خریدی تو ہمیں اپنوں اور غیروں سے باتیں سننی پڑیں، آٹا مہنگا ہونے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا، ہمیں ایسی پالیسی بنانی ہیں کہ کسانوں کا نقصان نہ ہو۔

Leave A Comment

Advertisement