وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے کسانوں کے لئے خوشخبری آگئی ، مریم نواز شریف نے کسان کارڈ کی تعداد 5لاکھ سے بڑھاکر 7لاکھ 50ہزار کر دی۔ کسان کارڈ کے لئےپورٹل کے ذریعہ 12لاکھ 89ہزار درخواستیں وصول ہو گئیں، ترجمان بینک آف پنجاب نے 4لاکھ 87ہزار درخواستیں منظور کر لیں ، کسانوں نے3لاکھ 61ہزار سے زیادہ کارڈ وصول کر لیے ہیں۔کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے اب تک 18ارب روپے کی خریداری کر لی، کسان کارڈ زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی کے لئے گیم چینجر ہو گا، کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکار بیج،کھاد اور زرعی ادویات کی خریداری کر سکتے ہیں۔کاشتکاروں کو صوبہ بھر میں 2600رجسٹرڈ ڈیلرز سے گندم کی فصل کے لیے بلا سود قرضہ پر زرعی مداخل کی خریداری کی سہولت فراہم کی گئی ہے، کسان کارڈ کے لیے غیر کمپیوٹرائزڈ موضع جات کے کاشتکار بھی اہل ہوں گے۔

Leave A Comment

Advertisement