پنجاب میں 3مرلہ پلاٹ سکیم،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے منظوری دیدی,چشتیاں میں 666پلاٹ دے کر آغاز کیا جائے گا
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں 3مرلہ پلاٹ سکیم کے اجراء کی اصولی منظوری دے دی جس کے تحت چشتیاں میں 3مرلہ سکیم کے تحت 666پلاٹ دے کر سکیم کا آغاز کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے اپنی چھت…… اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت مکمل ہونے والے پہلے 5 گھروں میں فرنیچر اوردیگر سامان کا تحفہ پیش کرنے کی بھی منظوری دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں اپنی چھت ……اپناگھر پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب میں اپنی چھت…… اپناگھر پراجیکٹ کے تحت 927درخواست دہندگان کو قرض کی پہلی قسط کی ادائیگی مکمل کر لی گئی۔
Leave A Comment