تازہ ترین

پاکستانی پاسپورٹ مزید گراوٹ کے بعد دنیا میں 102 ویں نمبر پر آ گیا۔ پاسپورٹ کی رینکنگ کرنے والے عالمی ادارے ہینلے اینڈ پارٹنرز کی حالیہ رپورٹ میں صومالیہ، یمن، بنگلہ دیش، فلسطین اتھارٹی، ایتھوپیا اور لیبیا جیسے ممالک کا پاسپورٹ بھی پاکستان سے بہتر قرار پایا جنہیں 101 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔اس طرح اِن ممالک کے شہری دنیا کے 38 ممالک کا سفر بغیر ویزا کر سکتے ہیں جبکہ پاکستانی پاسپورٹ پر دنیا کے 34 ممالک کا سفر بغیر ویزا کیا جا سکتا ہے۔

سنگاپور کے پاسپورٹ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے جس کے شہری 195 ممالک کا سفر بغیر ویزا کر سکتے ہیں، دوسرے نمبر پر فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور سپین ہیں جن کے شہریوں کو 192 ممالک کا سفر بغیر ویزا رسائی حاصل ہے۔

Leave A Comment

Advertisement