مرغی کے گوشت کی قیمت میں اچانک بڑااضافہ
مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کیساتھ ساتھ انڈے بھی مہنگے ہو گئے۔ مرغی کا گوشت 22 روپے فی کلو مہنگا ہونے سے 526 روپے فی کلو ہو گیا ہے، گزشتہ روز فی کلو گوشت کی قیمت 504 روپے کلو تھی۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہونے سے تھوک ریٹ 349 روپے فی کلو جبکہ پرچون ریٹ 363 روپے کلو ہو گیا ہے۔
انڈوں کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، انڈے مزید 2 روپے مہنگے ہونے سے 327 روپے درجن ہو گئے ہیں۔
Leave A Comment