ساہیوال : گھریلو تنازع پر سُسرالیوں نے بہو کو زندہ جلا ڈالا
ساہیوال میں گھریلو تنازعہ پر سسرالیوں نے بیٹی کے سامنے بہو کو آگ لگا کرقتل کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے واقعہ کانوٹس لے کر ریجنل پولیس آفیسرسے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ساہیوال کے نواحی گاؤں آر 108، سیون میں ایک بچی کی ماں ام کلثوم کوسسرالیوں نے گھریلو تنازعہ پر آگ لگا دی گئی ، خاتون کو تشویشناک حالت میں ٹیچنگ اسپتال پہنچایاگیا، جسےلاہورریفرکیاگیا تاہم وہ راستےمیں ہی جان کی بازی ہارگئی ۔ام کلثوم کا ساہیوال ٹیچنگ اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا جس کے بعد اس کی میت ورثاء کے حوالے کردی گئی، مقتولہ کو والدین کےگاؤں میں سپردخاک کردیا گیا۔
مقتولہ کے آبائی گاؤں 145نائن ایل میں اہل علاقہ افسوسناک واقعہ پر افسردہ دکھائی دیتےہیں، پولیس نے ورثاء کی درخواست پر دو خواتین سمیت 3 افرادکے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان ضمانت قبل ازگرفتاری کرواچکے ہیں ، مقدمہ کی شفاف تحقیقات جاری ہیں
Leave A Comment