سانحہ 9 مئی اور مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت 4 مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔مقدمات کی سماعت لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔عدالت نے مزید دلائل دینے کے لیے وقت دینے کی درخواست خارج کردی، بانیٔ پی ٹی آئی کے وکلا نے مزید دلائل دینے کے لیے درخواست دائر کی تھی۔درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ پراسیکیوشن کے دلائل کے بعد نیا نکتہ سامنے آیا ہے، عدالت مزید دلائل کے لیے وقت دے۔

عدالت نے بیرسٹر سلمان صفدر سے کہا کہ آپ پہلے ہی اپنے دلائل دے چکے ہیں، آج پراسیکیوٹر جنرل فرہاد علی شاہ نے دلائل مکمل کیے ہیں، بار بار دلائل سے وقت ضائع ہوگا، اب ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ ہونا چاہیے۔

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے بیانیہ بنایا کہ اگر گرفتاری ہو تو یہ سب کچھ کرنا ہے، قیادت نے بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق حساس تنصیبات پر حملے کیے۔ بانیٔ پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کی جائیں۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement