تازہ ترین

صوبائی دارالحکومت لاہور پر سموگ کے سائے برقرار ہیں جبکہ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگیا۔شہر میں سموگ کی اوسط شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، شہر لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 709 تک پہنچ گیا، ڈی ایچ اے کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1319 تک جا پہنچا ہے۔اسی طرح امریکن قونصلیٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1007 تک پہنچ گیا ہے۔

لاہور میں فضائی آلودگی کے باعث سانس کے مسائل سامنے آ رہے ہیں جبکہ آنکھوں میں جلن کی شکایات بھی ہیں، طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہن کر باہر نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے بھارت کا شہر کولکتہ311 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے اور دہلی258 اے کیو آئی کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

Leave A Comment

Advertisement